بیگم ثمینہ علوی نے پنک ربن سیو دی لائف مہم کا افتتاح کر دیا

Last Updated On 10 October,2018 11:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے پنک ربن سیو دی لائف مہم کا افتتاح کر دیا۔ صدر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر کے متعلق آگہی سے بہت ساری اموات روکی جا سکتی ہیں۔

خاتون اول ثمینہ علوی نے بٹن دبا کر ایوان صدر میں پنک لائٹس آن کیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر خواتین کی اموات کی بڑی وجہ بن چکا ہے۔

خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے بٹن دبا کر ایوان صدر کی عمارت کو گلابی روشنی سے منور کیا۔ 10 اکتوبر پوری دنیا میں خواتین کے چھاتی کے سرطان کے لئے منایا جاتا ہے۔ چھاتی کے سرطان کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

پاکستان میں شعور کی کمی کی وجہ سے خواتین میں چھاتی کے سرطان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا چھاتی کے سرطان کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔