اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے صدرمملکت کی بریت کی درخواست پر پراسیکوشن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے نمائندے بابر اعوان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے صدر مملکت کی بریت کی درخواست پر پراسیکوشن کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے دلائل طلب کرلئے۔
بابر اعوان نے کہا کہ وقت وقت کی بات ہے، پہلے پراسیکیوشن ہم سے پہلے کمرہ عدالت میں موجود ہوتی تھی، وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر دلائل بھی آئندہ سماعت میں ہوں گے۔