لاہور: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نےرکن قومی اسمبلی کرامت کھوکھر سے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم سے متعلق جواب طلبی کی ہے۔
منشاء بم کی تحریک انصاف سے سیاسی وابستی اور لاہور کی زمینوں پر قبضہ کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں ایم این اے کرامت کھوکھر سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کرامت علی کھوکھر کے رویے سے سخت ناراض تھے ۔
کرامت کھوکھر پرقبضہ مافیا منشا بم کی حمایت کا الزام ہے ۔