'سموگ کا ذمہ دار بھارت قرار'

Published On 03 Nov 2017 06:56 PM 

وزیر ماحولیات ذکیہ شاہ نواز کہتی ہیں کہ دھان کی فصل ٹنوں کے حساب سے بھارت میں جلائی گئی جس کا اثر پاکستان میں پڑا۔

 

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں ایک کونے سے دوسرے کونے تک، سموگ ہی سموگ ہے۔ صوبائی وزیرماحولیات ذکیہ شاہ نواز نے بھارت کو فضائی آلودگی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذکیہ شاہ نواز نے کہا کہ 35 ملین ٹن دھان کی فصل بھارت میں جلائی گئی جس کی وجہ سے مشرقی طرف سے چلنے والی ہوا سےسموگ ہوئی، ٹریفک اور کئی کارخانے بھی سموگ کا سبب بنے۔

سیکرٹری ماحولیات سیف انجم کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں سموگ کی وجہ بننے ولی 15 ہزار 7 سو 18 گاڑیوں کا چالان کیا گیا، 10 ہزار 1 سو ستر دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کیں، 65 لوگ گرفتار اور 157 کارخانے سیل کئے گئے۔ اس موقع پرڈی جی میٹ محمد ریاض کا کہنا تھا کہ موسم 10روز تک سموگ کی لپیٹ میں رہے گا، سموگ کی شدت پچھلے سال کی نسبت کم ہے، بارش ہونے سے ہی سموگ ختم ہو گی۔