لاہور: (روزنامہ دنیا) ایک لاکھ 93ہزار کنال اراضی سکینڈل کے 8نامزد ملزم مقدمہ درج ہونے کے باوجود ابھی تک آزاد ہیں اور لاہور پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں ابھی تک ناکام ہے۔
دنیا نیوز نے جعلساز گروہ کو بے نقاب کیا تھا جبکہ جسٹس علی اکبر قریشی کے حکم پر مقدمہ درج ہوئے 48گھنٹے گزر گئے لیکن ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔ ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو عدالتوں کو بدنام کرنے اور جعلی عدالتی فیصلے تیار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا لیکن لاہور پولیس اس فیصلہ پر تاحال عمل درآمد نہ کرسکی، عدالت نے سی سی پی او کو ملزموں کو فوری گرفتاری کرکے 30یوم میں تفتیش کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔