برسلز: ( روزنامہ دنیا) تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ڈیمز فنڈ کیلئے اوورسیز پاکستانی پرجوش ہیں، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کو مسائل سے نکالیں گے۔
اتوار کو برسلز میں ڈیمز فنڈ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ایک گھنٹے میں 2لاکھ 786یورو جمع ہوئے۔