اسلام آباد: (دنیا نیوز) آبی ذخائر میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی، مجموعی ملکی آبی ذخائر 8 ملین ایکڑ فٹ پر آگئے۔
ارسا کے مطابق دریاؤں میں پانی کی آمد 1 لاکھ 24 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 28 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے، جس میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.9 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ دوسری جانب منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1176 فٹ ہے، جس میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3 ملین ایکڑ فٹ ہے۔