لاہور: اراضی سکینڈل پر انکوائری کمیشن کی تحقیقات مکمل

Published On 18 Apr 2017 07:35 PM 

دنیا نیوز نے ایک لاکھ ترانوے ہزار کینال اراضی کے جعلی عدالتی فیصلوں سے متعلق رپورٹ نشر کی تھی جس کے بعد چیف جسٹس منصور علی شاہ نے نوٹس لیکر کمیشن تشکیل دیا تھا۔

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اراضی سکینڈل میں انکوائری کمیشن نے تحقیقات مکمل کر لیں۔ کمیشن کے سربراہ عابد حسین قریشی رپورٹ چیف جسٹس منصور علی شاہ کو پیش کریں گے۔ دنیا نیوز نے ایک لاکھ ترانوے ہزار کینال اراضی کے جعلی عدالتی فیصلوں سے متعلق رپورٹ نشر کی تھی جس کے بعد چیف جسٹس منصور علی شاہ نے تحقیقاتی رپورٹ پر نوٹس لیکر کمیشن تشکیل دیا تھا۔ انکوائری کمیشن اپنی تحریری رپورٹ آئندہ چند روز میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو پیش کرے گا۔ کمیشن کے روبرو متاثرہ افراد جنید باری اور میاں آفتاب سمیت دیگر نے بیان قلمبند کروائے۔ کمیشن کے حکم پر جعلساز چودھری ارشد نے بھی تحریری جواب جمع کروایا۔ کمیشن کے سربراہ سیشن جج عابد حسین قریشی کا کہنا ہے کہ تحقیقات صاف اور شفاف طریقے سے کی گئی ہیں۔