اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے نیب کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات کے موقع پر کہنا تھا ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور بدعنوان و کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانے اور ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ہر ممکنہ سپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔