شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ

Last Updated On 28 August,2018 12:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کر لیا، شہریار آفریدی این اے 32 کوہاٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

وزارت داخلہ کا قلمدان اس وقت وزیراعظم عمران خان کے پاس ہی ہے، شہریار آفریدی گزشتہ روز وزارت داخلہ کے اجلاس میں بھی شریک ہوئے۔

یاد رہے شہریار آفریدی پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر پارٹی رہنما ہیں۔ انہوں نے 2013 میں این اے 14 کوہاٹ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ 2018 کے الیکشن میں بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے۔