پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے حمزہ شہباز کے کاغذات جمع

Last Updated On 24 August,2018 03:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ نون نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کے بطور اپوزیشن لیڈر ریکوزیشن جمع کروا دی، ریکوزیشن سیکرٹری آفس میں ڈی جی عنایت اللہ لک نے وصول کی۔

اپوزیشن رکن خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں اپوزیشن کو متحد رکھنے کی کوشش کریں گے اور حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ انہوں نے کہا ن لیگ صوبے کی بڑی جماعت ہے، ہم مختصر لوگوں کی بھی ریکوزیشن جمع کروا دیتے تو کافی تھا، پیپلز پارٹی کو زحمت نہیں دی۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا اعلان کرنے والے وزیر اعظم عید کی نماز بھی نہیں پڑھتے، انکو صدارت الیکشن میں سرپرائز دیں گے۔