گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ نے عہدے سے استعفی دے دیا

Last Updated On 15 August,2018 01:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بطور گورنر مزید فرائض سرانجام نہیں دے سکتے، پارٹی قیادت سے مشورے کے بعد مستعفی ہو رہے ہیں۔

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ عہدے سے مستعفی ہو گئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت تشکیل پا کر نیا گورنر نامزد کرے، وہ مزید فرائض انجام نہیں دے سکتے۔ پارٹی مشورے کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے رفیق رجوانہ کو 2013 کے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت نوازشریف حکومت نے 10 مئی 2015 میں بطور گورنر تقرری کی۔ ان کے تقرر سے قبل چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز تھے جو شریف برادران سے اختلاف کے باعث مستعفی ہوئے تھے اور بعد ازاں تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔