ملک میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش جذبے سےمنائی جائے گی

Last Updated On 21 August,2018 11:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مساجد میں جھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے، سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جائے گی، گھروں میں خواتین نے کھانوں کی تیاریاں رات سے ہی شروع کر دیں۔

ملک بھر میں آج عید قرباں، نمازکے بعد سنت ابراھیمی کی ادائیگی ہو گی، عید الاضحیٰ پر مساجد میں جھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے، اسلام آباد میں نماز عید کا سب بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہو گا۔ لاہور میں بادشاہی مسجد، کراچی میں میمن مسجد جبکہ پشاور اور کوئٹہ کی مساجد میں بھی اجتماعات ہو نگے۔ عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جائے گی، نمکین عید پر گھروں میں بڑے بڑے پلان تیار کئے جائیں گے، دن بھر قربانی ،کے گوشت سے لذیر پکوان کی تیاری ہو گی۔ دوپہر کو پلاؤ، بریانی اور قورمے کی ڈشز سے لطف اٹھائیں گے اور شام ڈھلنے پر باربی کیو پارٹیوں کا بھی اہتمام ہو گا۔