نگران وزیرِاعظم ناصر الملک عہدے سے سبکدوش

Last Updated On 17 August,2018 11:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیرِاعظم ناصر المک نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں، وزیرِاعظم ہاؤس سے روانگی سے قبل انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

نگران وزیرِاعظم ناصر المک نے یکم جون 2018ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، وہ دو ماہ اور 17 دن تک اس عہدے پر براجمان رہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے رہے۔

نگران وزیرِاعظم بننے سے قبل ناصر الملک چیف جسٹس آف پشاور ہائیکورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستانن کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2013ء میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر پاکستان کے فرائض بھی سرانجام دیں۔