اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان کے زیرِ صدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم کے قوم سے خطاب کے مندرجات پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں نامزد وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چودھری شریک تھے جبکہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور افتخار درانی بھی موجود تھے جبکہ نعیم الحق، فیصل جاوید، نامزد مشیر عبدالرزاق داؤد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِاعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے مندرجات پر مشاورت کی گئی جبکہوفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں اپوزیشن کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی اور 100 روزہ پلان اور حکومتی اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا۔