وزیراعظم کی حلف برداری میں صرف چائے بسکٹ، وزیراعلی سندھ کی تقریب میں 9 ڈشیں

Last Updated On 18 August,2018 01:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شریک مہمانوں کیلئے صرف چائے اور بسکٹس پیش کئے گئے دوسری جانب وزیراعلی سندھ کی حلف برداری تقری میں 9 ڈشز کا اہتمام کیا گیا اور ایک ہزار مہمانوں کو دعوت دی گئی.

وزیراعظم عمران خان کی سادگی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تقریب حلف برداری میں شریک مہمانوں کو صرف چائے اور بسکٹ پیش کئے گئے جبکہ وزیراعلی سندھ کی حلف برداری تقریب میں 1 ہزار مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔

مزید برآں مہمانوں کیلئے 9 ڈشز کا اہتمام کیا گیا جن میں فش فنگر، ریشمی کباب، چکن ونگس، چکن سینڈوچ، چکن پیٹس اور گلاب جامن سمیت دیگر شامل تھیں۔ تقریب میں گرین ٹی، کافی اور چائے بھی رکھی گئی۔