کراچی: (روزنامہ دنیا) عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد، پوری قوم کی نگاہیں آپ اور آپ کی ٹیم پر ہیں۔
سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو عہدہ سنبھالنے پر سماجی رابطوں کے مرکز ٹوئٹر پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ پوری قوم کی نگاہیں آپ اور آپ کی ٹیم پر ہیں، پورا پاکستان آپ کی طرف دیکھ رہا ہے۔ اپنے وقت کے بہترین آل راؤنڈر نے امید ظاہر کی کہ کپتان عمران خان کی ٹیم آنے والی نسلوں کیلئے پاکستان کو ایک بہتر ملک بنانے کی خاطر عمران خان کے خواب اور ان کی سوچ پر عمل پیرا ہوگی۔
Congratulations @ImranKhanPTI for taking oath as PM of Pakistan. I sincerely hope that your team will carry your vision & dream for making Pakistan better for our generations. All #Pakistan is counting on you & your team.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 18, 2018
شاہد آفریدی نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی نگاہیں عمران خان پر مرکوز ہیں جو ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔