وزیراعظم پاکستان عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

Last Updated On 19 August,2018 12:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نو منتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان آج شام قوم سے پہلا خطاب کریں گے جس میں وہ معاشی اہداف کے حصول، قومی سلامتی سمیت دیگر حکومتی معاملات کے حوالے سے پاکستانی عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج شام قوم سے اپنا پہلا خطاب کریں گے  جس میں وہ حکومتی معاملات کے حوالے سے اپنی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے۔ عمران خان معیشیت کی دگرگوں حالت ، خارجہ پالیسی ، قومی سلامتی سمیت معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

گزشتہ روز عمران خان نے 22ویں وزیراعطم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ایوان صدر میں تقریب حلف برداری ہوئی۔ صدر مملکت کی آمد پر بگل بجایا گیا۔ چہرے پر مسکراہٹ، آنکھوں میں چمک، زیر لب ذکر و اذکار، ڈارکق گرے شیروانی میں ملبوس وزیر اعظم عمران خان صدر مملکت ممنون حسین کے ہمراہ مسکراتے ہوئے ایون میں داخل ہوئے۔

 صدر مملکت کے ایک طرف نگران وزیر اعظم ناصر الملک جبکہ دوسری جانب نو منتخب وزیر اعظم عمران خان تھے۔ مہمانان خصوصی کی آمد پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ سادہ و پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب کے اختتام پر سبکدوش ہونےوالے نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو ہاتھ ملا کر مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیرِاعظم منتخب

 پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں سجائی گئی۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، اعلیٰ سول و فوجی افسران، نامزد گورنرز، وزیر اعلی کے پی، تحریک انصاف کے رہنما، غیر ملکی سفارت کار، دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات تقریب میں شریک ہوئیں۔

 عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری ملک کی اہم شخصیات کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے، ایوان صدر میں سجائی گئی پروقار تقریب میں جہاں نگران وزیراعظم شرکت کیلئے پہنچے، وہیں چاروں صوبوں کے نگران وزرائے اعلیٰ نے بھی موجودگی یقینی بنائی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی تقریب کو رونق بخشی۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی ہوں یا پنجاب اور کے پی اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سب ہی تقریب میں شریک ہوئے۔ سندھ، پنجاب اور کے پی کے نامزد گورنرز بھی تقریب کاحصہ بنے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی گپ شپ توجہ کا مرکز بنی رہی۔ وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں اتحادی جماعتوں کے بڑوں نے بھی شرکت کی اور کپتان پر اعتماد کا یقین دلایا۔

  شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی عوام کی امنگوں پر پورا نہیں اتریں، میرا نظریہ تھا عمران خان کا ساتھ دو اور تبدیلی قافلے میں شامل ہوجاؤں۔ انہوں نے کہا ملک میں تبدیلی آئی اور عمران خان آج وزیراعظم پاکستان بن گئے ہیں، ہمیشہ کہا عمران خان کا نائب کپتان ہوں، کابینہ آج حلف نہیں لے گی، آج وزیراعظم حلف لیں گے، وہ جانتے ہیں نائب کپتان کو کیا کردار دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیرِاعظم عمران خان کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج میرے تاثرت زبان پر نہیں آرہے، مجھے اتنی خوشی ہے، اللہ تعالیٰ اس ملک کو ترقی دے۔ انہوں نے کہا ہم ملک کی ترقی کیلئے انتھک محنت کریں گے، پورے ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ہماری نیت صاف ہے اور محنت کرنے کا ارادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا میں 21 اگست کو ملک سے باہر جا رہا ہوں، اب گھر بیٹھوں گا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی بھی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا عمران خان کی سوچ بھی ہے، وژن بھی ہے اور عملدرآمد بھی کریں گے، امید ہے عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا ہماری دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، ہم نے قانون سازی کیلئے پرامن ماحول دینا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو،ویڈیو دیکھیں:

 

جہانگیر ترین کی میڈیا سے گفتگو،ویڈیو دیکھیں: 

 سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کی میڈیا سے گفتگو،ویڈیو دیکھیں:

نامزد گورنر کے پی کے شاہ فرمان کی میڈیا سے گفتگو، ویڈیو دیکھیں:

 

گلوکار سلمان احمد کی میڈیا سے گفتگو،ویڈیو دیکھیں: