عمران خان کے بیٹے انکی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے، جمائما

Last Updated On 17 August,2018 10:10 pm

لندن: (ویب ڈیسک) عمران خان ہفتے کے روز پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے تاہم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے کہا ہے کہ عمران کے بیٹے اس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قومی اسمبلی میں 176 ووٹ لے کر ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ عمران خان ملک کے 22 ویں وزیر اعظم ہوں گے۔ ان کے مدمقابل مسلم لیگ نون صدر شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے۔ انتخاب کے بعد قائد ایوان ہفتے کو ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جہاں صدر مملکت ممنون حسین ان سے حلف لیں گے۔

ایک ٹوئٹ کے جواب میں جمائما خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو تقریب حلف برداری میں آنے سے خود منع کیا ہے۔