لاہور: (دنیا نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے صوبائی اسمبلی کی نشتیں چھوڑنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔
میاں شہباز شریف پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 164 اور 165 سے بھی منتخب ہوئے تھے تاہم وفاق کے معاملات سنبھالنے اور پارٹی قیادت کے باعث انہوں نے اپنی صوبائی نشستیں چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔ خیال رہے کہ شہباز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے کامیاب ہوئے تھے۔
ادھر میاں حمزہ شہباز شریف نے قومی اسمبلیی کے حلقہ این اے 124 کی نشست چھوڑنے کے لیے درخواست دی، وہ پی پی 146 کی نشست رکھیں گے اور پنجاب اسمبلی میں رہیں گے۔