اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے گرد مزید گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف الیکشن کمیشن سے مدد مانگ لی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے کتنے الیکشن لڑے؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات نیب کو دیدی ہیں اور انتخابی اخراجات سمیت کاغذاتِ نامزدگی کی تفصیلات کا مصدقہ ریکارڈ بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ تمام ریکارڈ نیب کی درخواست پر فراہم کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات جاری ہیں۔ نیب نے ملنے والے ریکارڈ کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔