کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Last Updated On 08 July,2018 03:16 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم بھی راولپنڈی پہنچ گئی، حکام نے کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کر لیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر گرفتاری دینے کیلئے لیاقت باغ راولپنڈی ریلی کی شکل میں پہنچے۔ نیب ٹیم بھی راولپنڈی پہنچ گئی اور پولیس کو کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے درخواست بھی دی۔ نیب حکام کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی معاونت کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنےوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔