فواد حسن فواد پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات منظرِ عام پر

Last Updated On 05 July,2018 05:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فواد حسن فواد پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ فواد حسن پر 9 سی این جی سٹیشنز کی غیر قانونی منتقلی اور نجی بینک میں غیر قانونی نوکری کا بھی الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد حسن فواد اور احد چیمہ نے دباؤ ڈال کر سارا ٹھیکہ ڈویپلرز کو دلوایا۔ فواد حسن فواد نے راولپنڈی صدر جی پی او کے سامنے پلازہ بنایا۔ انھوں نے ایم ایس لطیف اینڈ سنز سے ٹھیکہ ختم کرنے پر مجبور کیا۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں متعدد غیر قانونی ٹھیکے دلوائے۔

فواد حسن فواد پر لینڈ مافیا کو تحفظ فراہم کرنے اور نجی سوسائٹی لاہور موٹروے ہاؤسنگ سکیم میں ان کے شیئرز ہونے کے الزامات بھی ہیں۔

واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ فواد حسن فواد کو نیب کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فواد حسن فواد 3 جولائی کو ذاتی مصروفیات کے باعث نیب میں پیش نہ ہوئے اور آج وہ چوتھی مرتبہ پیش ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے فواد حسن فواد کو تسلی بخش جواب نہ دینے پر گرفتار کیا۔