ملتان: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن گئے اور ابھی وہ لینڈ نہیں کیے تھے کہ شہباز شریف نے انکے بہت سے فیصلے الٹ دیئے، تعجب کی بات ہے کہ قائد کا فیصلہ صدر تبدیل کر رہا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہد محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کالعدم ٹی ٹی پی وہ جماعت ہے جس نے پاکستان میں بہت ساری دہشتگردی کوفروغ دیا، ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی خبر بہت بڑی پیش رفت ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔