اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے گئے، این اے 53 سے مخالف امیدوار عبدالوہاب بلوچ نے اعتراض دائر کیا۔ عبد الوہاب بلوچ این اے 53 سے پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ہیں۔
عبدالوہاب بلوچ نے اپنے اعتراض میں کہا ہے کہ سیتاوائٹ کو پاکستان میں قبول نہیں کیا، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔ این اے 53 کے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیئے۔
یاد رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 243 سے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کئے گئے، ان کیخلاف درخواست عبدالوہاب بلوچ نے ہی دائر کی۔عمران خان کے خلاف ریٹرننگ افسرکے پاس درخواست سیتاوائٹ سے متعلق دائر کی گئی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان سیتا وائٹ سے اپنی بیٹی کوتسلیم نہیں کرتے، لہذا ان پر الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے۔ ریٹرننگ آفیسر شرقی نے عمران خان کو 19 جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے اسی دن درخواست پر فیصلہ کیا جائیگا۔