اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کوئی بھی ہو چین اور سعودی عرب کیساتھ تعلقات میں فرق نہیں پڑتا ہے، مضبوط ملک ہونے کے ناطے پاکستان کا فرض ہے کہ وہ مسلم ممالک میں تنازعات کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں عمران خان کا کہنا ہے کہ اُمت مسلمہ کے اتحاد کیلئے یکجا ہونا بہت ضروری ہے، اس وقت پاکستان میں حالات بہتر نہیں ہے، مسلم دنیا میں سب سے مضبوط ملک پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ مسلم امہ کو متحد رکھیں ہے، پاکستان کا فرض ہے کہ وہ مسلم ممالک میں تنازعات کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا پاکستان کے چین اور سعودی عرب کیساتھ تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں ہے، حکومت کوئی بھی ہو چین اور سعودی عرب کیساتھ تعلقات میں فرق نہیں پڑتا ہے۔