پاک امریکا سفارتی تعلقات میں برف پگھلنے لگی، کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

Last Updated On 08 June,2018 09:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک امریکہ سفارتی تعلقات میں جاری سرد مہری ختم ہونے لگی۔ سفارتی کشیدگی میں کمی کے لیے دونوں اطراف سے سفارتکاروں اور عملے پر عائد پابندیاں مرحلہ وار کم کی جائیں گی۔

 ذرائع کے مطابق سفارتی کشیدگی میں کمی کے لیے دونوں اطراف سے سفارتی پابندیاں مرحلہ وار کم کی جائیں گی۔ اعتماد بحالی کیلئے امریکہ جلد پاکستانی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں نرم کر سکتا ہے جبکہ پاکستان بھی اس عمل کا مثبت جواب دے گا۔ پاکستان کی جانب سے سفارتکاروں کو حراساں کرنے سے متعلق رپورٹ کا نظام وضع کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری میں مدد ملی ہے۔

امریکہ نے 11 مئی کو واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں، جواب میں دفتر خارجہ نے پاکستان میں موجود امریکی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔