پانی کو عزت دو، کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا: چیف جسٹس

Last Updated On 07 June,2018 01:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں دوران سماعت کالا باغ ڈیم کا تذکرہ کیا گیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پانی کا مسئلہ قوم کے لئے عذاب بن جائے گا، کالاباغ ڈیم پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔

ملک میں پانی کی قلت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کوشش کر کے کالا باغ ڈیم پر کانفرنس کروائیں، قانون و انصاف کمیشن پانی کے مسئلے پر سیمینار کرائے گا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ووٹ کی عزت یہ ہے کہ لوگوں کو بنیادی حقوق دیں، ووٹ کی یہ عزت ہے کہ عوام کو صاف پانی اور ہوا دیں، اربوں روپے کا پانی سمندر میں جاتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا درختوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے درخت کتابوں میں لگے ہوئے ہیں، پانی کے معاملے پر لاہور میں 4 ارب روپے خرچ کر کے پانی کی ایک بوند تک نہیں ملی۔