اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف کا کہنا ہے الیکشن سے پہلے عدالتوں میں طلب کیا جانا قبل از الیکشن دھاندلی کا آغاز ہے، یہ آج سے نہیں بہت پہلے سے آغاز ہو چکا تھا، مجھے نا اہل کیا گیا اور پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا۔
سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس سے محروم کر دیا گیا، ان مثالوں سے بڑھ کر اور کیا قبل از الیکشن دھاندلی ہے۔ انہوں نے کہا ن لیگ کے لوگوں کو دوسری پارٹیوں میں شامل کرایا گیا، ریحام خان کی کتاب سے متعلق عمران خان یا ان کے لوگوں کو معلوم ہو گا مجھے نہیں، ریحام سے متعلق میں خود اخباروں میں پڑھ رہا ہوں، 2018 تبدیلی کا سال ہے اور تبدیلی آ کر رہے گی۔