کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ کے دو دھڑے ساتھ ساتھ کھڑے، پیپلزپارٹی کو جواب دینے کیلئے لیاقت آباد میں مشترکہ جلسہ، تیاریاں مکمل لیکن آخری خطاب کون کرے گا؟ سسپنس برقرار ہے۔
کراچی کے لیاقت آباد ٹنکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کا جلسہ، صرف جلسے پر متحد یا واقعی متحد؟ سربراہ کی حیثیت سے آخری خطاب کون کرے گا؟ سسپنس برقرار ہے۔
فاروق ستار نے لیڈرشپ کے سوال پر سالے اور سالیوں کا ذکر چھیڑ دیا جبکہ عامر خان کہتے ہیں کہ ہوسکتا ہے آخری تقریر وہ کریں، خواجہ اظہار نے کہا کہ جلسے کی باگ ڈور کارکنان کے ہاتھ میں ہوگی۔
متحدہ کے دونوں دھڑوں کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو بتائیں گے کہ خالی اور بھری ٹنکی گراؤنڈ میں کیا فرق ہے۔