اسلام آباد: (دنیا نیوز) عثمان ڈار کا کہنا ہے آج 5 سال کی جدوجہد رنگ لائی ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، سیالکوٹ کے عوام کو 32 سال والے گاڈ فادر سے نجات دلائی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر عثمان ڈاڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیالکوٹ کے عوام کے سامنے سرخرو ہوا ہوں، مجھے ورکرز نے تقویت اور جذبہ دیا۔ انہوں نے کہا آج کی کامیابی کا سارا کریڈٹ میرے لیڈر عمران خان کو جاتا ہے، خواجہ آصف کی گردن سے اتفاق فاؤنڈری کا سریا نکال دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا نواز شریف اور خواجہ آصف قومی مجرم اور غدار ہیں، خواجہ آصف شوکت خانم کے باہر پھل فروٹ کی ریڑھی لگا لینی چاہئے۔ انہوں نے کہا گزشتہ5 سال سے خواجہ آصف کے خلاف جدوجہد جاری تھی، تحریک انصاف اس کیس کو منطقی انجام تک لے آئی، وزیرخارجہ بیرو ن ملک 16 لاکھ روپے مہینہ کام نہ کرنے کی تنخواہ لے رہے تھے۔