عمران آج ندیم افضل چن کے گاؤں پنڈ مکو میں جلسہ کرینگے

Last Updated On 25 April,2018 01:14 pm

سرگودھا: (روزنامہ دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج سرگودھا آئیں گے۔ وہ ندیم افضل چن کے گاؤں پنڈ مکو میں ممبر سازی کے علاوہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرینگے ، جہاں علاقہ کی مختلف شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرینگی۔

عمران خان اسکے بعد بھلوال سے ہوتے ہوئے سرگودھا آئینگے اورچیمہ چوک اور یونیورسٹی روڈ پر کارکنوں سے خطاب کرینگے جس کے بعد وہ فیصل فاروق چیمہ ایم پی اے جوکہ حال ہی میں ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں کے گھر بھی جائینگے جہاں مختلف شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرینگی۔