اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان ارکان پارلیمنٹ کو ایوان میں بجٹ کے دوران بھرپور احتجاج کرنے کی ہدایت کر دی، کپتان نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو ٹاسک سونپ دیا۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دو بجے پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کر لیا گیا۔ عمران خان کا کہنا ہے حکومت کو پورے سال کابجٹ پیش کرنے کا کوئی حق نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا چار ماہ سے زائد کا بجٹ پیش کیا گیا تو بھرپور احتجاج ہوگا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے مالی سال 2018-19 کا بجٹ کل پیش کرنے کے لئے تیاری مکمل کرلی۔ بجٹ کا حجم 5500 ارب روپے سے زائد ہوگا جبکہ 1870 ارب روپے خسارے کی نذر ہوجائیں گے۔ مشیرخزانہ ڈاکٹرمفتاح اسماعیل، قومی اسمبلی میں بجٹ تقریرکریں گے۔