لاہور: (دنیا نیوز) مینار پاکستان جلسے کی کامیابی کے لئے کپتان بھی میدان میں آگئے، عمران خان نے اپنی ٹیم کو دوسرے شہر وں سے بھی زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو لانے کے لئے خصوصی ٹاسک دے دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 2011ء کے مینار پاکستان جلسے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 29اپریل کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئےعمران خان نے تیاریاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے جلسے سے پہلے لاہور میں کارنر میٹنگز، ریلیاں، مشعل بردار جلوس اور موٹر سائیکل ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کی قیادت بھی زیادہ سے زیادہ افرادی قوت کو جلسہ گاہ لانے کے لئے سرگرم ہے، ادھر پارٹی رہنماوں کی جانب سے جلسے کی تشہیر کے لئے پمفلٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔