اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت بجٹ پیش کرنے کیلئے تیار ہے، اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا۔ قومی اقتصادی سروے کے خدوخال دنیا نیوز نے حاصل کر لئے۔
اقتصادی سروے کے مطابق، زرعی شعبے میں ترقی کی شرح 3.8 فیصد، صنعتی ترقی کی شرح 5.8 فیصد، بڑی فصلوں میں شرح نمو 3.6 فیصد، دیگرفصلوں میں شرح نمو 3.3 فیصد، کپاس میں شرح نمو 8.7 فیصد جبکہ لائیو سٹاک میں شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔
اسی طرح جنگلات میں شرح نمو 7.2 فیصد، ماہی گیری میں شرح نمو 1.6 فیصد، معدنیات میں شرح نمو 3 فیصد، پیداواری شعبے کی شرح نمو 6.2 فیصد، بڑے صنعتی شعبے کی شرح نمو 6.1 فیصد رہی جبکہ چھوٹے صنعتی شعبے کی شرح نمو 8.2 فی صد رہی۔
اقتصادی سروے کے مطابق، مواصلات کے شعبے میں شرح نمو 9.1 فیصد، خدمات کے شعبے میں شرح نمو 6.4 فیصد، ہول سیل اور ریٹیل شعبے میں شرح نمو 7.5 فیصد، مالیات اور انشورنس کے شعبے میں شرح نمو 6.1 فیصد، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں شرح نمو 3.5 فیصد جبکہ معاشی ترقی کی شرح 5.8 فی صد رہی۔
اسی طرح جولائی تا مارچ بینکوں سے نجی شعبے کو 469 ارب روپے کا قرض دیا گیا، مہنگائی کی شرح 3.8 فیصد، تجارتی خسارہ 27.2 ارب ڈالر، برآمدات 17.07 ارب ڈالر، درآمدات 44.3 ارب ڈالر، ترسیلات زر 14.6 ارب ڈالر، بیرونی سرمایا کاری 2 ارب 9 کروڑ ڈالر جبکہ جاری کھاتوں کا خسارہ 12 ارب ڈالر رہا۔