ملتان: (دنیا نیوز) اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعلان، بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی صرف ایک شہر میں ترقیاتی کام نہیں کراتی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان کے علاقے کوٹلہ تولے خان میں رکنیت سازی کیمپ کا افتتاح کیا، اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا نعرہ لگا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے شہری ان کا ساتھ دیں وہ انہیں الگ صوبہ لے کر دیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں جہاں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں وہی پیپلز پارٹی بھی پنجاب میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔