وزیر اعظم بھی جانتے ہیں کہ ن لیگ سینیٹرز نے بھی اپنے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا :چیئرمین پیپلز پارٹی کی میڈیا سے گفتگو
حیدر آباد (دنیا نیوز ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اداروں کو کمزور کیا، اگر سیاستدان ناکام ہو جائیں تو اس کا فیصلہ کرنا عوام کا حق ہے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی اس بات کا اچھی طرح علم ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ان کے ارکان نے اپنے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا ، نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے لئے ضیا الحق کے اوپننگ بلے باز کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا مگر اسے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔