ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ، بارش کا بھی امکان

Last Updated On 04 April,2018 11:57 am

اسلام آباد : (دنیا نیوز) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرم رہنےکا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، جڑواں شہروں میں آج کم سے کم درجہ حرارت 20 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

آئندہ ایک سے دو روز کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ تاہم بلوچستان اور فاٹا کے بالائی علاقوں، کشمیر میں بعضں مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے سیدوشریف میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔