کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

Last Updated On 29 March,2018 03:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی اور جون کے مہینے مزید گرم ہونگے جبکہ رواں سال بارشیں بھی معمول سے کم ہونگی۔

کراچی میں معمول سے زیادہ گرمی، ابھی مارچ کا اختتام ہوا نہیں کہ پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں گزشتہ سال سے زیادہ گرمی پڑےگی جبکہ بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔

آج شہر کا درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچا تو شہری بے حال ہوگئے، محکمہ موسمیات کے 30 سالہ ریکارڈ کے مطابق مارچ میں شہر کا درجہ حرارت 30 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا تھا، مارچ میں ہی درجہ حرارت میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوگیا ہے۔