اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ نون کا حصہ لینا ہی ہارس ٹریڈنگ ہے اور عوام مجھے کیوں نکالا کی سیاست نہیں چاہتی بلکہ وہ حکومت چاپتی ہے جو غربت کا خاتمہ کرے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں رکنیت سازی کے کیمپ سے خطاب کیا ۔ ان کا کہنا تھا کی پاکستان پیپلزپارٹی کی الیکشن کی تیاری جاری ہے اورعوام مسائل کا حل اور غربت کا خاتمہ چاہتی ہے ، عوام یہ نہیں جاننا چاہتی کہ مجھے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ آج ممبر سازی کیمپ میں آپکے لیے آیا ہوں ، آپ سب سے اپیل کرتا ہوں پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں ، گھر گھر جا کر پارٹی کا پیغام دینا ہے۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کا حل جانتی ہے ، ہم ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کا نعرہ لے کر 2018 کا الیکشن لڑیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ن لیگ حصہ لے رہی ہے تو یہی ہارس ٹریڈنگ ہے، بدنظمی کے سبب بلاول بھٹونے اپنا خطاب مختصر کر دیا۔