چیف جسٹس کا گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ،مریضوں کے مسائل سنے

Last Updated On 24 March,2018 03:48 pm

چیف جسٹس پاکستان جب ہسپتال پہنچے تو انتظامیہ گلاب دیوی نے جسٹس ثاقب نثار کو یونیورسٹی بنانے کے بارے میں بریفنگ دی جس میں انہوں نے بتایا کہ جو طلبہ داخلے سے محروم ہوئے ان کے لئے اضافی سیٹس دی ہیں، بہترین میرٹ کے حامل بچوں کو داخلہ دیں گے۔ ہسپتال انتظامیہ نے بریفنگ میں کہا کہ دو طرح کے کالجز ہیں جن کا معیار ہم نے بہتر کرنا ہے۔ بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ پی ایم ڈی سی کی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں تجاویز پیش کی ہیں کہ ہمیں میڈیکل کالجز کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس نے کہا انتظامیہ بچوں کو میرٹ پرداخلہ دے، 8 لاکھ 50 ہزار معقول فیس رکھی ہے اس سے بڑھنی نہیں چاہئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے گلاب دیوی ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی شکایات سنیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے سائلین کو دیکھ کر گاڑی روک لی اور ان کے مسائل سنے۔