پنجاب کی کمپنیوں میں افسروں کی بھاری تنخواہیں، چیف جسٹس کا از خود نوٹس

Last Updated On 24 March,2018 03:44 pm

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسوں کی سماعت کے دوران ازخود نوٹس لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے 50 کمپنی تشکیل دیں۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے سب کچھ نجی سیکٹر کے حوالے کر دیا، اگر کام نہیں کرنا تو حکومت چھوڑ دیں،عوام کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دینگے۔