ملک میں نہ جوڈیشل مارشل لا لگنا ہے نہ کوئی اور مارشل لا لگے گا: وزیراعظم

Last Updated On 24 March,2018 04:53 pm

لاہور میں کیبل پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ن لیگ کی حکومت صرف باتیں نہیں کام کرتی ہے، 2013 میں ملک کو شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، موجودہ حکومت نے 10 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ انہوں نے کہا بجلی کی پیداوار کیلئے متبادل ذرائع پر بھی کام کیا ہے، بجلی کے منصوبے مستقبل میں بھی پاکستان کو فائدہ پہنچائیں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا موجودہ دورمیں بجلی چوری اورلائن لاسز پرقابو پاناچیلنج ہے، ایسے منصوبے شروع کیے ہیں 15 سال تک ملک میں بجلی کی قلت نہیں ہوگی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا نواز شریف کا ویژن کامیاب رہا، ملک کی ترقی میں صنعتوں کے کردار سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، پوری دنیا میں صنعت کے فروغ کیلئے ٹیکسوں میں چھوٹ دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ملکی معاشی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے میں صنعت کا اہم کردار ہے، جو عوام فیصلہ کریں گے وہ حکومت آئے گی، صنعتی ترقی کے لیے پالیسی کا تسلسل اور استحکام ضروری ہے، سی سی وی کیبل سے درآمدات میں کمی اور وسائل میں بہتری ہوگی۔