اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کیس کے ضمنی ریفرنس میں صدر نیشنل بنک سمیت تین نئے ملزمان کو نامزد کردیا۔ احتساب عدالت نے ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔
احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے ضمنی ریفرنس کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا اور تینوں نئے ملزمان کو 28 فروری کو طلب کر لیا۔
نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق کی جانب سے جمع کرایا گیا ضمنی ریفرنس سات والیم پر مشتمل ہے جس میں اسحاق ڈار سمیت تمام ملزمان کے مزید اکاونٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔ ضمنی ریفرنس میں 48 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن پر بھی ملزمان کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔