اسلام آباد:(دنیا نیوز) ادویات کی قیمتوں کے تعین کے معاملہ پر ڈریپ کے اختیارات محدود کر دیئے گئے۔
وفاقی کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کابینہ ڈویژن کو اختیار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ادویات کی قیمتوں کا تعین اب وزیراعظم سیکرٹریٹ کرے گا، جان بچانے والی ادویات کا تعین اب نیا بورڈ کرے گا جس بارے وزارت قانون کام کر رہی ہے۔
خیال رہے چند دوز قبل وزیر قانون اعظم تارڑ کی زیر صدارت ادویات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق باڈی بنانے کی سفارشات دینے کے لیے کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا تھا۔
اجلاس میں اعظم نزیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک انڈیپنڈنٹ باڈی بنانے سے متعلق سفارشات پر غورڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ) کی نگرانی میں ایک آزاد باڈی بنانے کی تجویز پر غوراور ریگولیشن اور قیمتوں کا تعین دو الگ ڈومینز ہیں۔
واضح رہے ادویات کی قیمتوں کو یقینی بنانے کیلئے صوبوں کی نمائندگی بھی یقینی بنانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ اجلاس میں دنیا بھر بلخصوص ریجنل آزاد پرائسنگ اتھارٹیز کے آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔