نیویارک: (ویب ڈیسک ) ایک نئی تحقیق کے مطابق پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی پینا بلڈ پریشر میں اضافہ کر سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیشے کی بوتلوں میں موجود مائع میں بھی مائیکرو پلاسٹک پائے گئے ہیں ، اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ذرات کا تعلق بلند فشار خون سے ہے جو قلبی مرض کے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
تازہ ترین مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ تحقیق کے شرکاء میں بلڈ پریشر اس وقت کم ہوا جب انہوں نے پلاسٹک اور شیشے کی بوتلوں سے پانی سمیت تمام مائع کا استعمال بند کر دیا اور دو ہفتوں تک صرف نلکے کا پانی پیا۔
آسٹریا کی ڈنوبے پرائیوٹ یونیورسٹی کے محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ پلاسٹک بوتلوں میں موجود مشروبات سے اجتناب کرنا چاہیے۔
تحقیق کے تنائج میں پہلی بار بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک کے استعمال میں کمی بلڈ پریشر کو کم کر سکتی ہے، جس کی ممکنہ وجہ خون میں پلاسٹک ذرات کی کمی ہوسکتی ہے جس سے دل کے امراض میں کمی لائی جا سکتی ہے۔