لاہور:(دنیا نیوز) ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں ارشد ندیم کے نام سے منسوب کردیا گیا۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں کا نام گورنمنٹ ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال رکھ دیا گیا ہے، ملک کے لئے 32 سال بعد پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی راشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے نام سے اس ہسپتال کو منسوب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ عمران نذیر پنجاب حکومت گولڈ میڈلسٹ راشد ندیم کا واپسی پر فقید المثال استقبال بھی کرے گی، راشد ندیم نے فرانس اولمپکس میں جیولن میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کا عالمی سطح پر نام روشن کیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔