سکیورٹی خدشات: ٹانک اورلکی مروت میں انسداد پولیو مہم ملتوی

Published On 15 January,2024 12:30 pm

پشاور:(دنیا نیوز)سکیورٹی خدشات کے باعث خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک اورلکی مروت میں آج سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔

کوآرڈینٹر انسداد پولیو مہم عبدالباسط ذیشان کا کہنا تھا کہ مہم کو سکیورٹی خدشات اورشدید دھند کے باعث ملتوی کیا گیا جبکہ ڈی آئی خان اور وزیرستان میں 22 جنوری سے 5 روزہ انسداد پولیومہم شروع کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روزٹانک میں پولیو ٹیم کو ویکسین سمیت اغوا کیا گیا،پولیو ورکرز کو رہا کیا گیا لیکن ویکسین تاحال ان کے پاس ہے۔