پنجاب بھرمیں انسداد پولیو مہم کا آغاز 8 جنوری سے ہوگا

Published On 05 January,2024 09:04 am

لاہور: (دنیانیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 8 جنوری سے ہو گا۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد الیاس گوند ل نے بتایا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران دو کروڑ 30لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، دو لاکھ سے زائد ورکر پولیو مہم کا حصہ ہوں گے، لاہور، فیصل آباد، ملتان حساس ترین شہروں میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پولیو گھروں پر نشان لگانے سے نہیں قطرے پلانے سے جائے گا، تمام اسلامی ممالک کے علماء اکرام کا متفقہ فتوی ہے کہ پولیو کے قطرے حرام نہیں ہیں، جو والدین بچوں کو قطرے نہیں پلاتے وہ قصور وار ہیں۔