کراچی جنوبی اور چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Published On 23 December,2023 10:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک کے دو اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی جنوبی اور چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کا سب سے بہترین طریقہ پولیو ویکسی نیشن ہے، پولیو پروگرام اہم گزرگاہوں پر مسافروں کی پولیو ویکسی نیشن یقینی بنا رہا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تارکین وطن کی ویکسی نیشن کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے، والدین ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔